خیبر پختونخوا میں فورسز کی 5 مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، لکی مروت میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 خوارج مارے گئے، ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پُر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز خوارج ہلاک ایس پی
پڑھیں:
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ
روزینہ علی: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلہ آنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجر خان ،فیصل آباد،میانوالی ،پپلاں،سوات ،مردان ،صوابی ، ،تخت بھائی میں جھٹکے محسوس کیے گئے ، ملا کنڈ،صوابی، ہری پور ، ٹیکسلا، واہ کینٹ، مہمند، راولا کوٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔