کینیڈا میں تاریخ کا بڑا برفانی طوفان ،سرکاری دفاتر اور سکول بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں تاریخ کے بڑے برفانی طوفان کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو گئے۔ کینیڈا میں طوفان کی وجہ سے 6 گھنٹوں میں20 انچ تک برف پڑ گئی،کینیڈا میں طوفان مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق کینیڈا میں 24 گھنٹوں میں 40 انچ تک برف پڑ سکتی ہے
،طوفان کی وجہ سے ایئرپورٹ پر 500 فلائٹس منسوخ کر دی گئی جبکہ سرکاری دفاتر اور سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ۔طوفان کے بعد اوٹاوا، ٹورانٹو اور منٹریال جیسے بڑے شہروں میں معاملات زندگی مفلوج ہو گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کینیڈا میں
پڑھیں:
کراچی میں موسم آج گرم رہنے کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔