روس اور یوکرین کے سربراہوں سے میونخ میں ملاقات ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میونخ اجلاس میں سعودی عرب بھی شرکت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کیساتھ جنگ بندی مذاکرات میں یوکرین کو شامل کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے سربراہوں سے میونخ میں ملاقات ہوگی۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میونخ اجلاس میں سعودی عرب بھی شرکت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں یوکرین کو شامل کریں گے۔ امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے نامزد رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی بطور وزیر صحت توثیق کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکی سٹوڈنٹ ویزا، طالبعلموں کےلیے اچھی خبر
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ممکنہ طور پر ہزاروں غیر ملکی طلباء کی اسٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کر رہی ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکا میں ممکنہ طور پر ہزاروں غیر ملکی طلباء کی اسٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کر رہی ہے جن کی قانونی حیثیت حال ہی میں اچانک ختم کر دی گئی تھی۔
اس فیصلے کا اعلان بوسٹن میں ایک وفاقی جج کے سامنے عدالتی سماعت کے دوران کیا گیا جو انتظامیہ کے اقدامات پر قومی سطح پر مقدمہ چلانے والے بہت سے بین الاقوامی طلباء میں سے ایک کے چیلنج کیے گئے کی سماعت کر رہے تھے۔
امریکی امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرمپ کے بیس جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے 4 ہزار 700 سے زائد طلباء کے ریکارڈ کو یو ایس امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے زیر انتظام ڈیٹا بیس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جسے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم کہا جاتا ہے۔