Jasarat News:
2025-02-19@06:54:46 GMT

سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-Aکا اضافہ کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973کے سیکشن 15اے کی ترمیم کی توثیق کر دی، سرکاری ملازم کے طرز عمل کو قواعد میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔حکومت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور
مانیٹر کرے گی، معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران اثاثے پبلک کرنے کے پابند ہوں گے۔سرکاری افسر اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیل بھی دینے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسر ملکی اور غیر ملکی اثاثے اور مالی حیثیت سے آگاہ کرے گا، سرکاری افسران کو ایف بی آر کے ذریعے اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی افسران کے اثاثوں کی تفصیلات تک رسائی حاصل ہو گی، افسر کی رازداری اور سلامتی کے لیے عوامی مفاد کے درمیان توازن کو مدنظر رکھا جائے گا، عوامی طور پر قابل رسائی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی افسر کی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا، شناختی نمبر، رہائشی پتے، بینک اکانٹ یا بانڈ نمبرز کی رازداری کی جائے گی، ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لئے ایف بی آر ڈیٹا سکیورٹی بھی کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری افسر جائے گا

پڑھیں:

امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان

امریکی جنرل قونصلیٹ نے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی اچھی دیکھ بھال پر 16 افسران کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی جانب سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور اس سے حسن سلوک روا رکھنے پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کل دوپہر کیا جائے گا جہاں امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
امریکی قونصلیٹ جن افسران کو تعریفی اسناد دے گا ان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی شامل ہیں۔
نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول آفیسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس احسان اللہ، ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو بھی امریکی قونصلیٹ کی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا، بتایا جارہا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔
امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ نہ پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع ہوئی اسی دوران اونیجا کی دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور اماراتی حکام سے رابطہ کیا گیا جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شامل
  • گریڈ 17 اوربالا افسران کو بیوی، زیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکرنا ہونگے، سول سرونٹس ترمیمی بل
  • گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش
  • گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا
  • امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان
  • ’ٹک ٹاکر نا بنیں‘ سرکاری ملازمین پر پابندی عائد
  • سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر
  • امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی
  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی بڑی کارروائی، 9500 سرکاری ملازمین برطرف
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا ویڈیوز، تصاویر بناکر ذاتی تشہیر کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم