شاہ رخ خان اور زہان کپور کا نیا اشتہار سوشل میڈیا پر ہلچل مچانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لیجنڈ اداکار شاہ رخ خان اور ششی کپور کے پوتے زہان کپور نے ایک نئے اشتہار میں اکٹھا کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس اشتہار میں دونوں اداکاروں کو طاقتور اوتار میں دکھایا گیا ہے، جو مداحوں کو ان کی اسکرین کیمسٹری سے متاثر کر رہا ہے۔
اشتہار میں زہان کپور سرفنگ کے لیے تیار ہیں، تاہم، موسم کے خراب حالات اور بپھرا ہوا سمندر ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔
لیکن شاہ رخ خان کی انٹری حالات کو بہتر کر دیتی ہے، اور وہ زہان کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دیتے ہیں۔
یہ اشتہار مشروب کمپنی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ہیش ٹیگ ’’دَم ہے تو دکھا‘‘ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ زہان کپور کا یہ اشتہار میں پہلی بار کام کرنے کا موقع ہے، حالانکہ وہ "بلیک وارنٹ" میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے پہلے ہی معروف ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہنسل مہتا کی فلم "فراز" سے کیا تھا۔
دوسری طرف، شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم "کنگ" کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اشتہار میں شاہ رخ خان
پڑھیں:
رجب بٹ اب کون سا ’’گناہ‘‘ کر بیٹھے؟ سوشل میڈیا صارفین شدید برہم
پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار ان کا تعلق نہ تو ان کی شاندار شادی سے ہے، نہ پولیس کیسز سے، اور نہ ہی ان کے متنازعہ پرفیوم سے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
رجب بٹ نے اپنی ماں کی تصویر اپنے بازو پر گودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور یہ ٹیٹو ان کی اس محبت کا اظہار ہے۔ یہ ان کا دوسرا ٹیٹو ہوگا، اور وہ اسے اپنے لیے ایک خاص قدم قرار دے رہے ہیں۔
رجب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے علماء کے مطابق، یہ عمل جائز ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ اسے اسلامی نقطہ نظر سے غلط سمجھتے ہیں تو انہیں اس کی نقل نہیں کرنی چاہیے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیٹو بنوانا حرام ہے اور ماں سے محبت کا اظہار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں۔ کچھ صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اتنے متنازعہ اقدامات شیئر کرنے کے بجائے کم پروفائل رہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب رجب بٹ نے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ ان کی شادی، لڑائیوں، اور حال ہی میں پرفیوم لانچ کے بعد بھی ان پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ اب یہ نیا اقدام بھی بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ٹیٹو بنوانا ماں سے محبت کا صحیح اظہار ہے؟ یا پھر یہ محض ایک اور متنازعہ قدم ہے جو توجہ حاصل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے؟ فی الحال تو رجب بٹ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی مخالفت بھی زوروں پر ہے۔