عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔ذرائع عدالت عظمیٰ کے مطابق نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی اور اب حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ 6 مستقل اور ایک عارضی جج
کی تقریب حلف برداری جمعرات کوہونا تھی، حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی تقریب حلف برداری
پڑھیں:
تھرپارکر: جیپ ریس میں گاڑی الٹ گئی
ویب ڈیسک:تھرپارکر میں جیپ ریس میں حصہ لینے والی گاڑی الٹ گئی، ڈرائیور محفوظ رہا۔
تھرپارکر جیپ ریس کی اختتامی تقریب آج ایک بجے روپلو کولھی ریزورٹ میں ہو گی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر ہوں گے۔
تقریب میں ریس جیتنے والے ڈرائیورز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کی جائیں گی۔