فائل فوٹو

کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئے۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر میں پھنس گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج

تصویر سوشل میڈیا

کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر ٹینکرز کو آگ لگانے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور آفتاب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نیوٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میرے ٹینکر سمیت دیگر ٹینکرز کو 10 سے 15 افراد نے روکا، لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی جس کے بعد تمام ڈرائیورز ٹینکرز سے اتر گئے۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق لوگوں نے میرے ٹینکر سمیت دیگر چار ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ٹینکرز کو آگ لگائی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : ٹینکر سروس پھر معطل‘ پانی کی فراہمی بند
  • ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہ کی جائے، شرجیل میمن
  • کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز جلا دیئے۔
  • پاک روس مال بردار ٹرین کا آزمائشی آپریشن مارچ میں متوقع
  • کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی
  • کراچی میں واٹر ٹینکر سے کچل کر ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو جلا دیا
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی
  • کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکر ز سے اموات: جماعت اسلامی کا جمعہ کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان
  • کراچی: تیزرفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا، مقدمہ درج