کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آیا تو وزیراعظم بھجوا دوں گا: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے،یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
ملازمت سے برطرفی پر یوٹیلٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی
مزید :