آرمی چیف آج گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات آج (جمعہ کو) گرین پاکستان انیشیٹو کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی ) کے تحت آج 14 فروری کو آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام اس دورے کے دوران جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔دورے میں جی پی آئی کے اسمارٹ ایگری فارم ، گرین ایگری مال اور تحقیقی سہولت مراکز کا افتتاح بھی شامل ہے۔ اس دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا ئے گا ۔جی پی آئی کی جانب سیکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی۔ زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات کا ماڈل فارمز کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائیں گے ۔ آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکام کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔ملکی معیشت کے استحکام میں زرعی ترقی کا کردار اہم ہے اور اس کے لیے ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امیر قطر رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے، المیادین
تمیم بن حمد الثانی اس سے قبل گزشتہ سال جون میں تہران گئے تھے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عربی ٹی وی چینل المیادین نیوز نیٹ ورک کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی اس ہفتے ایران کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تمیم بن حمد الثانی اس سے قبل گزشتہ سال جون میں تہران گئے تھے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ قطر کے امیر نے خطے میں خطرات سے نمٹنے کا واحد راستہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوئی حد مقرر نہیں کرتے ہیں۔