مروت کو نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے پر پارٹی رہنماؤں میں مزید اختلافات پیدا ہو گئے۔ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ہاتھ جھاڑ دیئے اور کہا کہ اس معاملے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نظم و ضبط کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ پی ٹی آئی خبر پی کے کے صدر جنید اکبر اور شہریار آفریدی دونوں شیر افضل مروت کی حمایت میں بول پڑے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ جنید اکبر نے کہا کہ برے وقت میں ساتھ دینے پر شیر افضل مروت کے احسان مند ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو نکالنے کی کوئی بات نہیں کی تھی۔ پی ٹی آئی میں وکلاء اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق وکلاء گروپ نے سیاسی گروپ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات لگائیں۔ وکلاء گروپ نے شیر افضل مروت‘ علی امین گنڈاپور‘ اسد قیصر اور جنید اکبر کے خلاف شکایات لگائیں۔ پی ٹی آئی وکلاء گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہوا۔ اسی گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایات لگائی اور بتایا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے۔ بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کیلئے فنڈز نہیں دیئے۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے نہ فنڈز مانگے نہ ہی کوئی آپس میں لڑائی ہے۔ میں نے تو گنڈاپور کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیا اور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔ ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ اسد قیصر پر غلط الزام ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔ تحریک انصاف سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت نے ردعمل میں کہا کہ بار بار پارٹی سے نکال کر میری بے توقیری کی جا رہی ہے۔ میں مزید بے توقیری برداشت نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے۔ مفاد پرست ٹولے نے پارٹی سے نکلوایا۔ مفاد پرست ٹولے نے ایک سال سے بانی پی ٹی آئی کو محصور کیا ہوا ہے۔ اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش اب نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو شیر افضل مروت جنید اکبر مروت کو کہا کہ
پڑھیں:
نوازشریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل مروت
نوازشریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔
ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ نوازشریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نے ثاقب نثارکے ساتھ مل کرنوازشریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ باجوہ نے نوازشریف کو نکالا اورثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نوازشریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، نوازشریف کو ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی لیکن انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی کہ انہیں تحریک انصاف نے کیوں نکالا، ان میں اور نواز شریف میں یہ مماثلت ہے اور آج اسمبلی کے فلورپربھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟۔