حیدرآباد،نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدر کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، سنیئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی ،حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے پیپلز لیبر بیورو کے سنیئر رہنما اور معروف مزدور لیڈر لعل بخش کلہوڑو کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کاا ظہار کیا ہے۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور سندھ کے تمام مظلوم محنت کشوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام عمر محنت کشوں کے مسائل حل کروانے میں صرف کردی مرحوم ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد میں ملازمت کے دوران بھی بھر پور ٹریڈ یونین کے ذریعے مسائل کو حل کروانے میں پیش پیش رہے حیدرآباد کی محنت کش عوام ایک مخلص اور عوام دوست شخصیت سے محروم ہو گئی جسکا خلع پر نہیں کیا جا سکتا مرحوم کی فاتح خوانی کی اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایٹکو لیبارٹری ملازمین خود کو تنہا نہ سمجھیں، منعم ظفر
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے ایٹکو لیبارٹری سائٹ ایریا کے 46 مزدوروں کی برطرفیوں کے خلاف مزدوروں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور مزدوروں سے بھرپور اظہاریکجہتی اور ان کو جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ایٹکو انتظامیہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالے ورنہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ جب بھی ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو جما عت اسلامی نے ان کے دکھوں کا مداوا کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اورہر دور میں مزدوروںکے حقوق اورمسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ مزدور تحریک میں جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ ہے اور ان کی فلاح وبہود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایٹکو لیبارٹری کمپنی کے ملازمین خود کو تنہانہ سمجھیں جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے ان کے جائز مطالبات کے حق میںاوران کی منظوری کے لیے ہرسطح پر اورہرفورم پر آواز اٹھائے گی ۔کئی دن سے احتجاج کرنے والے ملازمین کی آوازسننے والاکوئی نہیں۔ انہوںنے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ ایٹکو ملازمین کو فوری ڈیوٹی پر بحال کیاجائے اور ان کی تنخواہیں اداکی جائیں ۔
جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر ڈاکٹر نور الحق نے دھرنے میں شرکت کرکے مظاہرین کی حمایت کااعلان کیا اوران کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کیا۔ انہوںنے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے کہاکہ جماعت اسلامی آپ کے ساتھ ہے فیکٹری مالکان خداکاخوف کریں اورفوری طورپرملازمین کو نوکریوں پر بحال کیاجائے۔
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے کہاکہ ایٹکو لیبارٹری کے محنت کشوںکوانتظامیہ نے مایوس کیا اور تباہی کے کنارے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مزدوروںسے ان کا حق چھیننا، ان کو سہولیات اور روزگار سے محروم کرنا اور ان کو مہنگائی اوربے روزگاری کے دلدل میں دھکیلنا ایٹکو ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی اورناانصافی ہے۔ ہائی کورٹ کے اسٹے کے باوجود 46 ملازمین کو باہرکردیا اوران کی تنخواہیں بھی بندکی ہوئی ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ اوراسٹے آڈر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ کمپنی میں ٹھیکیداری نظام جاری ہے اور مزدوروں کو کم ازکم تنخواہ بھی ادانہیں کی جارہی جوکہ سراسرظلم ہے مزدوروںکا کوئی پرسان حال نہیں۔ ملازمین اپنے تمام قانونی حقوق سے محروم ہے اوراس جدید دنیا میں قدیم خرکاری نظام کے تحت کام کرنے پر مجبور ہے۔ کئی روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے پر لیبر ڈیپارٹمنٹ ابھی تک سورہاہے کمپنی میں ٹھیکیداری نظام کا فوری خاتمہ کیاجائے اور ایٹکوملازمین کو فوری ڈیوٹی پر بحال کرکے ان کے تمام قانونی حقوق دیے جائیں۔ NLF اوراس سے ملحقہ یونینز ایٹکو لیبارٹری کمپنی ملازمین کی اس جدوجہد میں بھرپور تعاون جاری رکھیںگی۔
نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیرروان نے کہاکہ ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایٹکو ملازمین خود کو تنہانہ سمجھیںنیشنل
لیبرفیڈریشن ان کے ساتھ ہے ہر سطح پر اور ہر فورم پر آوازاٹھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل لیبرفیدریشن نے ہمیشہ مزدوروںکے حقوق و مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیاہے۔
اس احتجاجی دھرنے سے ایٹکو لیبارٹری یونین کے صدر عدنان اور جنرل سیکرٹری اسماعیل شاہ ودیگرنے خطاب کیے۔ ایٹکو ملازمین کا احتجاجی دھرنا فیکٹری گیٹ پرگزشتہ روزسے جاری ہے۔ جبکہ نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان احتجاجی دھرنے میں روزانہ کی بنیادپر موجود رہتے اس کے علاوہ NLF کراچی کے سینئرنائب صدرصغیراحمد انصاری، جنرل سیکرٹری قاسم جمال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیرروان، نائب صدر محمد خالق عثمانی بھی موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ اس احتجاجی دھرنے میں ایٹکو ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ یونینز کے ذمہ داران ساتھیوں کے ہمراہ تشریف لائیں۔
فارما ٹیک یونین کے صدر نفیس الحق اور جنرل سیکرٹری محی الدین ودیگر عہدیداران، کوہ نورسوپ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری اسرار احمد ودیگر عہدیداران، زین پیکیجنگ کے جنرل سیکرٹری محمد کلیم،محمد اسلم خان اور دلشاد علی نور اسلام،محمود عالم،آئی ایم ایس یونین کے صدرسلمان علی ودیگر عہدیداران، نورٹس فارما کے عہدیداران، ہیلکس فارما کے مزدوروں، سرل پاکستان کے جنرل سیکرٹری فضل وہاب، پاکولا پاکستان یونین کے صدررفیع اللہ اورجنرل سیکرٹری نعمت اللہ ودیگر نے شرکت کی۔ ایٹکو لیبارٹری ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن سندھ کے صدرگل رحمن، ریا ض عباسی جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، متحدہ لیبرفیڈریشن کی فرحت، پاکستان کیمیکل اینڈ مائنز ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی، صدر محمد سلیم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ اور پبلسٹی سیکرٹری رحیم آفریدی ودیگر کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع ویسٹ پبلک ایڈ کمیٹی کے کامران اور ان کی پوری ٹیم روزانہ کی بنیاد پرآتے ہیں۔ تمام آنے والے ساتھیوں کا دیگر فیڈریشنز اور ٹریڈ یونینز رہنمائوں کا احتجاجی کیمپ میں اظہاریکجہتی کے لیے آنے پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے ذمہ داران نے شکریہ اداکیا۔