Jasarat News:
2025-02-19@01:30:34 GMT

جیکب آباد ،لاپتا شخص کی نعش کھیت سے برآمد

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

جیکب آباد( نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ گڑھی حسن سرکی میں گندم کی فصل سے ایک شخص کی لاش ملی ،جس کی شناخت جے کمار کے طور پر ہوئی ہے جو ٹھل شہر سے چند روز سے لاپتا تھا۔ لاش ملنے کی اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جیکب آباد میں بدامنی قابل تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ڈومکی قبائل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کیطرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ سندھ حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المصطفٰی خاتم النبیین جیکب آباد میں ڈومکی قبیلے کے معززین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میر محسن خان ٹالانی، حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، استاد عبدالفتاح ڈومکی، انجینئر عید محمد ڈومکی، احمد علی خان ٹالانی، وڈیرہ علی خان بغدار، میر فضل الٰہی ڈومکی، معروف سماجی رہنماء رحمدل ٹالانی، علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، میر محمد علی ڈومکی، ڈاکٹر عزیز اللہ ٹالانی اور دیگر معززین شریک ہوئے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ آج ڈومکی قبائل کے معززین کے اجلاس میں ہم جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، اور ڈومکی قبائل کی جانب سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آج کے بعد کسی بھی ڈومکی قبیلے کے فرد کے ساتھ ناجائز اور بدمعاشی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے عوام اور اپنے قبیلے کے افراد کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ ہم متحد ہوکر ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت رہنمائوں و کارکنوں پر مقدمات قائم کرنے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • جیکب آباد میں بلدیہ کل ک کی رشوت خوری عروج پر
  • جیکب آباد ،مدد پورفیڈرصارفینکا بجلی کی طویل بند پر احتجاج
  • جیکب آباد ، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • جیکب آباد ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • جیکب آباد میں بدامنی قابل تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروغ دیناہے ،سید ذوالفقار
  • جیکب آباد ،صوبائی وزیر ثقافت کی گھوڑا سواری
  • جیکب آباد میلہ کمیٹی کے ناقص انتظامات
  • سونے کی تلاش مہنگی پڑ گئی، مالی میں کان بیٹھنے سے 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتا