Jasarat News:
2025-02-19@01:52:54 GMT

حْسنِ اخلاق

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کے اخلاق کے بارے میں فرمایا: ’’اور بے شک آپ اخلاق کے بہت بلند مرتبے پر فائز ہیں‘‘۔ (القلم: 4)
حْسنِ اخلاق کے بارےمیں فرمانِ رسولؐ
امام مالک سے روایت ہے کہ ان کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’مجھے مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (موطا امام مالک)
’مکارم اخلاق‘ سے مراد وہ بہترین اخلاقی تصورات، اصول اور اوصاف ہیں، جن پر ایک پاکیزہ انسانی زندگی اور ایک صالح انسانی معاشرے کی بنیاد قائم ہو۔
دوسری روایت: ’’مجھے تمام اخلاقی اچھائیوں کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے‘‘۔ (السنن الکبرٰی، البیہقی)

’مکارم اخلاق کی تکمیل‘ سے مراد یہ ہے کہ نبی کریمؐ سے پہلے انبیا اور ان کے صالح پیروکار مختلف اوقات میں اور مختلف قوموں اور ملکوں میں اخلاقی فضائل کے مختلف پہلوئوں کو اپنی تعلیم سے نمایاں کرتے رہے اور اپنی عملی زندگی میں ان کے بہترین نمونے بھی پیش کرتے رہے، مگر کوئی ایسی جامع شخصیت اس وقت تک نہ آئی تھی کہ جس نے انسانی زندگی کے تمام پہلوئوں سے متعلق اخلاق کے صحیح اصولوں کو مکمل طور پر بیان کیا ہو۔ پھر ایک طرف خود اپنی زندگی میں ان کو برت کر دکھایا ہو اور دوسری طرف ایک سوسائٹی اور ریاست کا نظام بھی انھی اصولوں کی بنیاد پر بنایا ہو اور چلا کر دکھایا ہو۔ یہ کام باقی تھا جسے انجام دینے ہی کے لیے نبی آخرالزماں محمد مصطفیؐ بھیجے گئے تھے۔

نبی کریمؐ نے اس حدیث میں خود مکارم اخلاق کی تکمیل کو اپنی بعثت کا اصل مقصد قرار دیا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ مکارم اخلاق کی تکمیل نبی کریمؐ کا کوئی ضمنی کام نہیں تھا کہ آپؐ کا مشن تو کچھ اور ہو اور ضمناً آپؐ نے یہ کام بھی کردیا ہو، بلکہ دراصل یہ وہ اہم کام ہے جس کی انجام دہی کے لیے اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو مبعوث فرمایا تھا۔ ایک حدیث میں سیدہ عائشہ صدیقہؓ نے نبی کریمؐ کے اخلاق حسنہ کے بارے میں بتایا تھا کہ حضور کا اخلاق قرآن تھا۔ (مسنداحمد)
ایمان اور اخلاق کا باہمی تعلق

بروایت ابوہریرہؓ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’مومنوں میں سے کامل تر وہ ہے جو ان میں سے اخلاق میں بہتر ہے‘‘۔ (ابوداؤد) ایک اور حدیث کا ترجمہ یہ ہے: ’’سب سے وزنی چیز جو قیامت کے دن مومن کی میزان میں رکھی جائے گی وہ اس کا حْسنِ اخلاق ہوگا‘‘۔ (ترمذی)
اس حدیث میں نبی کریمؐ نے اخلاق حسنہ کو کمال ایمان کا مدار قرار دیا ہے۔ اس سے بھی اخلاق کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
ایک اور حدیث میں عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ سے روایت ہے: ’’تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جو اخلاق کے اچھے ہیں‘‘۔ (بخاری)

اخلاق حسنہ کی نصیحت
سیدنا معاذؓ سے روایت ہے کہ (یمن کی طرف) پابہ رکاب ہونے کے بعد آپؐ نے سب سے آخری وصیت یہ فرمائی تھی کہ: ’’اے معاذ! لوگوں کے ساتھ بہتر اخلاق سے پیش آنا‘‘۔ حضرت معاذؓ کو یمن بھیجتے وقت نبی کریمؐ نے انھیں یہ آخری نصیحت فرمائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اخلاق کے

پڑھیں:

وفاقی وزیر امیر مقام کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پراظہار تعزیت ، اسماعیلی مرکز کا دورہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر  امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اسلام آباد میں اسماعیلی مرکز کا دورہ کیا۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
امیر مقام نے کہا کہ آغا خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے ادارے ملک کے مختلف شعبوں میں شاندار کام کر رہے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ آغا خان نے صحت اور تعلیم کے میدان میں جو اقدامات کیے وہ ایک روشن مثال ہیں اور ان کی سماجی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر امیر مقام کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پراظہار تعزیت ، اسماعیلی مرکز کا دورہ
  • شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے: وزیراعظم
  • امام ترمذی ایک منفرد محدث و محقق
  • علماءکرام کا قرآن کریم کے علم وفہم پر آرمی چیف کو خراج تحسین
  • جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی تعزیت
  • حیدرآباد: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق رکن جماعت جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
  • گلگت، وزیر اعلی کی اسماعیلی ریجنل کونسل آمد، آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت
  • گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکامِ پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
  • خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے: فیصل کریم کنڈی
  • لزبن، صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات