برطانیہ : غیر قانونی تارکین وطن کی شہریت کیخلاف قوانین سخت کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنا ناممکن ہو جائے۔ نئی ہدایات کے تحت سمندر کے راستے یا گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر آنے والے تارکین وطن کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ عام انتخابات کے دوران نائجل فیرج کی امیگریشن اصلاحات مخالف یوکے پارٹی نے تقریباً 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے جس کے بعد وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت پر تارکین وطن کی تعداد میں کمی لانے کا دباؤ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تارکین وطن
پڑھیں:
دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون اور دہشت گردی کی حالیہ لہر، اسکے سدباب کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے لیبر پارٹی کے سرکردہ رکن و ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو برطانیہ میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ لیبر پارٹی کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، انکا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ٹریننگ کے لئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، برطانیہ میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے، پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے ساتھ برطانوی معیشت کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
جنگلات اراضی کیس: تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب
مزید :