برطانوی پارلیمان میں مدینہ منورہ سے متعلق دستاویزی وڈیوکی نمایش
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پارلیمان میں مدینہ منورہ پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی ،جس کی تمام آمدن غزہ بھیجی جائے گی۔ نمایش کے موقع پر ارکان پارلیمان اور لارڈز بھی موجود تھے۔ دستاویزی فلم میں مدینہ منورہ کی تاریخ اور حالیہ دور میں دستیاب جدید سہولتوں کی فراہمی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ رکن پارلیمان عمران حسین اور فلم بنانے والے فلاحی ادارے ایس کے ٹی ویلفیئر کے بانی اور سی ای او آصف حسین نے کہا کہ پارلیمان میں مدینہ منورہ سے متعلق دستاویزی فلم دکھانا تاریخی لمحہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امیتابھ بچن نے ماورا حسین کی فلم کیلئے کیا کہا؟
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ بھارت میں ری ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 4 دنوں میں تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا پر ہر جانب صرف اس فلم اور اداکارہ ماورا حسین کا چرچہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی اداکار اور فن کاروں نے بھی فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم صنم تیری قسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کے پوسٹر کو شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ فلم کی ری ریلیز کے لیے بہت ہی نیک تمنائیں ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی بھارتی لیجنڈ کی پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ یہ سب کچھ غیر حقیقی ہوتا جارہا ہے۔
ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ماورا کو ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے، ماشا اللّٰہ۔
واضح رہے کہ 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ صرف 9 کروڑ کا کُل بزنس کر سکی تھی، جس کی وجہ سے اسے فلاپ فلم تصور کیا گیا تھا۔