سعودی وژن 2030 کی ترقی ایک اہم سنگ میل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ، جو مملکت کے وژن 2030 کے حصول کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے، 2024 کے دوران جدت، نیٹ ورک کی توسیع اور اسٹریٹیجک شراکت داریوں کے ذریعے اپنے کردار کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔ سعودی عرب کی عالمی رابطوں کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور نئی مواقع تخلیق کرنے کے مشن میں سعودیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، اور اس نے خود کو فضائی شعبے کی تبدیلی میں سرِفہرست پوزیشن پر رکھ لیا ہے۔ویژن 2030 کے تحت 330 ملین مسافروں کی نقل و حرکت، 150 ملین وزیٹرز کی آمد اور 30 ملین حاجیوں کی خدمت کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے، سعودیہ نے اس سال اپنے ترقیاتی منصوبے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
5 برس میں برآمدات 30 ارب سےبڑھا کر 60 ارب تک لے جائیں گے ؛ وزیر خزانہ
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، جن میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نجکاری کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے گا تاکہ معیشت کو مزید سہارا دیا جا سکے۔ حکومت سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہی ہے، جس سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک میں پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومتی اخراجات میں کمی کر کے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ حکومت نے دہرے خسارے پر قابو پایا ہے، جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آ چکا ہے۔ پاکستان خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس کی تجارتی شراکت کو مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے،حکومت کے ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو مستحکم کرنا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے، جس سے پاکستان کو عالمی معیشت میں ایک مضبوط مقام حاصل ہو سکے گا۔
گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار