اے کیو خلیل ایک منجھے ہوئے تاجر رہنما تھے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی( کامرس رپورٹر)شہرقائد کے تاجر وصنعتکار رہنمائوں نے بزنس مین گروپ کے سیکرٹری جنرل اے کیو خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،سیکریٹڑی جنرل(سندھ)حنیف گوہر،سید مظہر علی ناصر اور دیگر رہنمائوں،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ ، سینئر نائب صدر خالد ریاض، نائب صدر محمد ریاض ڈھیڈھی، سابق صدورجاوید بلوانی اوریونس بشیر،نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل اورنائب صدر نعیم حیدر نے معروف تاجر، بی ایم جی کے سیکرٹری جنرل اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اے کیو خلیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اے کیو خلیل ایک منجھے ہوئے تاجر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تاجررہنمائوںنے کہا کہ اے کیو خلیل کی تاجربرادری کیلئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کیلئے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے)
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی جائیں گی، ڈونکی گوشت کی چین کو برآمد سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا،پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی انڈسٹری کے فروغ سے معاشی مواقع اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔