Jasarat News:
2025-04-15@06:45:50 GMT

گٹکا ماوا فروخت کرنیوالاملزم گرفتار‘سامان برآمد

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے راڈو بیکری کے قریب سے گاڑی سمیت ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت زہیر الدین کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 144 کلو سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا اور 1 گاڑی برآمد ہوئی۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی گاڑی کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گاڑی کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار

لاہور:

فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار ملزم محمد مشتاق بہاولپور کے علاقے یزمان کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
  • سندھ: گٹکا ماوا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • اوکاڑہ: مفت دی گئی درسی کُتب فروخت کرنیوالا دُکاندار گرفتار
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ