Jasarat News:
2025-02-19@01:00:21 GMT

کراچی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا‘ ہزاروں افراد پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی تبلیغی جماعت کا اجتماع جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں شروع ہو گیا۔ تبلیغی اجتماع اتوار کوصبح دعا کے ساتھ ختم ہوگا۔اجتماع میں شرکاء کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو بعد نماز عصر ہوا۔ جمعرات کو بعد نماز عصر چوہدری رفیق اور بعد نماز مغرب مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے۔علماء کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل دین اسلام نے دیا ہے۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔نبی کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔یہ ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی یے۔دعوت تبلیغ کے کام کو پھیلائیں۔اپنے وقت کو دین کے لیے وقف کریں۔ اللہ ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل فرمائیں گے۔جمعہ کو بعد نمازفجر نعیم شاہ۔بعد نماز جمعہ مولانا حشمت۔بعد نماز عصرڈاکٹر سلیم اور بعد نماز مغرب مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوں گے۔اجتماع میں تم ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگانے کے ساتھ تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع میں بیانات کے علاوہ دعوت تبلیغ دی جائے گی۔شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا۔اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لبنان میں UN قافلے پر حملہ، 25 افراد گرفتار، حالات کشیدہ

بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے بعد 25 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ حملے میں UNIFIL کے ڈپٹی کمانڈر اور ایک نیپالی امن اہلکار زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللہ کے حامیوں نے مسلسل دوسرے دن لبنان کے واحد بین الاقوامی ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند کر دی، جس کی وجہ ایرانی پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی بنی۔ احتجاج کو روکنے کے لیے فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

UNIFIL نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے چوک بہادر ڈھاکل اپنی ذمہ داری مکمل کر کے نیپال واپسی کے لیے جا رہے تھے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ "حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے گی"، جبکہ وزیراعظم نواف سلام نے خبردار کیا کہ "آزادئ اظہار ضروری ہے، مگر سرکاری اور نجی املاک پر حملے برداشت نہیں کیے جا سکتے"۔

ہجوم میں شامل بعض افراد حزب اللہ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ایک فوجی افسر کو نشانہ بنا رہے تھے۔ حزب اللہ کے چینل المنار نے دعویٰ کیا کہ حملے میں نامعلوم نقاب پوش ملوث تھے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قافلے پر حملے کے اصل ذمہ دار کون ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • لاہور؛ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری
  • رائیونڈ، لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • تبلیغی اجتماع دعا پر ختم‘ لاکھوں افراد کی شرکت
  • خوابوں کی تعبیر
  • کراچی: تبلیغی اجتماع کا اختتام، لاکھوں افراد کی شرکت، امت کے اتحاد کیلیے خصوصی دعا
  • کراچی میں ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، لاکھوں افراد کی شرکت
  • کرک میں امن پاسون جرگہ اور ہزاروں افراد کا امن مارچ، ’ڈالری جنگ‘ مسترد
  • لبنان میں UN قافلے پر حملہ، 25 افراد گرفتار، حالات کشیدہ
  • لندن میں ہزاروں افراد کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ