بھاری گاڑیاں رات گئے چلنی چاہییں‘‘آغاسراج درانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں غا سراج درانی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا ہے، نیب ترامیم کے بعد ملزمان کے خلاف ریفرنس نہیں بنتا،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر بریت کی درخواست پر دلائل دینگے سماعت کے بعد آ غا سراج درانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑا شہر ہے اس کو کنٹرول کرنے پولیس کی نفری ہونے چاہیے ہیوی ٹریفک رات 11 بجے سے چلنے چاہیے جس پر عمل ہونا چاہیے قانون بنا ہوا ہے اس پر عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں گوبر سےگیس پیدا کرنیوالا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ نصب
کراچی: گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی ایم نائن موٹر وے کے قریب لگادیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس پلانٹ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی جس سے 4 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی جب کہ بینک سے قرض کے حصول کے لیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی ہے جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکےگی۔ یہ ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے۔
نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز پر گوبر کی صفائی کے لیے بھاری مقدار میں پانی کا ضیاع نہیں ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ روزانہ بھاری مقدار میں گوبر پلانٹ میں لایا جائےگا، گیس کی قیمت ایل این جی سے کم ہوگی، اس سلسلے میں مختلف خریداروں سے بات چل رہی ہے۔