Jasarat News:
2025-02-19@00:45:22 GMT

سرسید یونیورسٹی اور ریڈاسٹون انرجی میں معاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ریڈ اسٹون انرجی کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت سر سید یونیورسٹی کا بجلی کا نظام شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ریڈ اسٹون سے معاہدے کے نتیجے میں سرسید یونیورسٹی کو سالانہ تقریباً5 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ تقریب کے شرکا میں سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ایڈیشنل رجسٹرار زبیر حمیدی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، ڈائریکٹر مینٹینس محمد دین، ڈائریکٹر فنانس مناف ایڈوانی، ڈاکٹر سدرہ عابد سید و دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ریڈ اسٹون انرجی اور سر سید یونیورسٹی کے مابین معاہدے سے سر سید یونیورسٹی کو سالانہ خطیر رقم کی بچت ہوگی جس سے بچوں کو اسکالر شپ دی جائے گی اورجو اخراجات بجلی پر خرچ ہوتے تھے، اب وہ تحقیق و ترقی اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات پر صرف ہوں گے۔ صوبہ کی دیگر جامعات بھی سولر انرجی منصوبہ کو اپنائیں گی جو ہمارے تعلیمی اداروں کو خود مختار بنائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سر سید یونیورسٹی

پڑھیں:

ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا دورہ پاکستان، باہمی امور پر گفتگو ہوئی‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی اے ای
اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،ح
  • صوبے میں ڈیجیٹل لٹریسی پر کام کرنا ضروری ہے،ڈاکٹر الطاف سیال
  • سندھ یونیورسٹی میں تھیسز شو کا انعقاد
  • تہران یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی 18 ٹاپ خواتین محققین کی فہرست جاری کر دی
  • حماس 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کو تیار، معاہدہ طے
  • یوکرین کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں، زیلنسکی کا دوٹوک مؤقف
  • زرعی یونیورسٹی کی 12 طالبات کو اسکاٹش اسکالرشپ سے نوازاگیا
  • بھارت امریکہ دفاعی معاہدہ اور پاکستان!
  • ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا دورہ پاکستان، باہمی امور پر گفتگو ہوئی‘ دفتر خارجہ
  • ڈاکٹر شکیب اللہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر منتخب