اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اس خط کا مخاطب جو ہے وہ آرمی کی ٹاپ کمانڈ کے علاوہ عوام پاکستان ہیں، عمران خان بحثیت سابق وزیراعظم انھوں نے اس خط میں بنیادی تنازعات ایشوزکا ذکر کیا ہے جن کو حل کیے بغیر پاکستان میں درپیش چیلنجز سے نہیں نکلا جا سکتا۔ 

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج بہت بڑی جنگ لڑ رہی ہے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خط و کتابت کا سلسلہ تو اسی طرح ہی ہے ایک نہیں دو، دو نہیں تین، فیصل چوہدری صاحب میرے بھائی ہیں پتہ نہیں کسی چوتھے خط کا بھی شاید آپ کے شو پر اعتراف نہ کر لیں۔ 

چوتھا خط مجھے لگتا یہ ہے کہ سیدھا وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈٹرمپ کو لکھا جائے گا کہ یہاں پر تو بات بن نہیں رہی وہیں سے کسی قسم کی امداد آنی چاہیے، خطوں کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ 

تجزیہ کار منیب فاروق نے کہاکہ یہ ساری لڑائی ہے دست شفقت کی، دست شفقت کی طلب گار ہے پوری تحریک انصاف سمیت عمران خان صاحب کے، ہمارے ملک میں روایت بھی رہی ہے نہ، یہ سودا تو بکتا رہا ہے اور بکتا ہے ہر دفعہ بکتا ہے تو جس کو دست شفقت مل جاتا ہے اس کی بلے بلے ہو جاتی ہے، میں اور آپ خالی تجزیے کرتے ہیں۔ 

اس وقت جو صورت حال ہے وہ یہ ہے کہ عمران خان لکھ رہے ہیں، ایک کیا چار خطوط لکھیں، مین مسئلہ یہ ہے کہ میں تو سیدھی بات کرتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ راز و نیاز کے معاملات دوبارہ شروع کیجیے اس کے جواب میں آپ کو مثالی تابع داری ملے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، وہ باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو کچھ چل رہا ہے وہ میری سمجھ سے باہر ہے، 5 دن ہوگئے عمران خان سے رابطہ نہیں ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ ایک غیر اہم کیس میں دلائل دیے جارہے ہیں جیسے ملٹری کورٹس کا فیصلہ وکیلوں کی دلیلوں سے ہونا ہو، بیرسٹر گوہر لاہور چلے گئے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ سوائے ان کے 2 وکلا مبشر اور فیصل کے کوئی بندہ نظر نہیں آرہا، باقی لوگ غیر متعلق کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ میں نہیں ہوں، 1900 کارکن ابھی بھی گرفتار ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے آپ نے کیا کیا؟ پورے انتخابات چوری ہوئے آپ گھر پر بیٹھے رہے، لیکن سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میرے اوپر ہورہی ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ایک سازش کے تحت اسٹبلشمنٹ نے ہم جیسے لوگوں کو نکالا، ہمیں ٹھڈے اور مکے مارے گئے اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، ہمارے عذاب ختم نہیں ہوئے لیکن ہمارے خلاف پیسے دے کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی شعیب شاہین پر فواد چوہدری کے حملے کی مذمت

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت سے پوچھیں کہ ایک گھنٹہ جیل نہیں گئے، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم سے پوچھتا ہوں کتنی دیر جیل میں رہے اور باہر کیسے جاتے ہیں؟ شعیب شاہین پچھلے دنوں ہی باہر گئے اور فنڈنگ کرکے واپس آگئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ قیادت اگر مخلص ہوتی تو اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگاتی، یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، عمران خان باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی، اس لیے ہم نے عمران خان ریلیز کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیل جلد لے کر آؤں گا، انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے اکھٹے ہوجائیں باقی سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی رہائی عمران خان فواد چوہدری

متعلقہ مضامین

  • ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
  • آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا
  • آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے کا کہہ دیا ، عید کے بعد تحریک چلے گی، فیصل چوہدری
  • اگر کسی کی لڑائی ہے تو پارٹی کے اندر رہنی چاہیے، فیصل چوہدری
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں، فیصل چوہدری
  • توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا