Jasarat News:
2025-02-19@00:30:00 GMT

الخدمت سندھ کی2024ء میں سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

الخدمت سندھ کی2024ء میں سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں

کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں ڈاکٹرسیدتبسم جعفری گفتگو کررہے ہیںکراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں ڈاکٹرسیدتبسم جعفری گفتگو کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیر صدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدور سیدمحمد یونس،انجینئرعمرفاروق، جنرل سیکرٹری محمد شاہداور اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری سمیت دیگرذمے داران موجودتھے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ بھرکے تمام اضلاع
میں گزشتہ برس سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت نے سال 2024ء کے دوران شعبہ کفالت یتامیٰ پروگرام پر30 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے،چونرا اسکولز، تعلیمی وظائف اور اسٹریٹ چلڈرنز کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے منصوبے پر4 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اخرجات کیے۔شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ پر4 کروڑ10 لاکھ روپے، شعبہ صحت پر 43 کروڑ 70 لاکھ روپے،ضرورتمندوں کوصاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر9 کروڑ 20 لاکھ روپے،راشن کی تقسیم، ونٹرپیکج، وہیل چیئرز،سلائی مشین،قربانی کے گوشت کی تقسیم کے منصوبوں پر22 کروڑروپے خرچ کیے،بیروزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑاکرنے کے منصوبے پر2 کروڑروپے خرچ کیے۔الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے گزشتہ سال مجموعی طور پر سوا ارب روپے کے اخراجات کیے گئے جس سے 16 لاکھ 20 ہزارسے زاید مستحقین کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرسیدتبسم جعفری نے کہاکہ وسائل سے محروم طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے صاف پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔الحمدللہ گزشتہ برس اتنے بڑے پیمانے پر انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیاں الخدمت کے ذمے داران اور رضاکاروں کی بھرپورکاوشوں اور مخیرحضرات کے تعاون سے ممکن ہوسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری لاکھ روپے

پڑھیں:

نیپرا اتھارٹی کی من مانیاں؛ چیئرمین و ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 22 لاکھ روپے تک کا اضافہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے اپنی تنخواہیں خود ہی 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔

تنخواہوں میں اضافہ کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کابینہ کی منظوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں من مرضی اضافہ چیئرمین و ممبران نیپرا نے ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الاؤنس کی مد میں کیا اور اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کےمطابق تنخواہ تمام مراعات سمیت10لاکھ روپے تک بنتی ہے۔
چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور نیپرا کے چاروں ممبران کی تنخواہیں بھی بڑھ کر29 لاکھ روپےتک ہوگئیں۔

توصیف ایچ فاروقی کا کہناتھاکہ میری ماہانہ تنخواہ سب کچھ شامل کرکے7 لاکھ 90 ہزارروپےتھی اور میں اگست 2023 تک چیئرمین نیپرا رہا۔ان کا کہناتھاکہ میرے دور میں نیپرا ممبران کی تنخواہ 7لاکھ 40 ہزارروپےتھی، چیئرمین نیپرا،ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ صرف وفاقی کابینہ کرسکتی ہے۔
چیئرمین نیپرا کو تمام مراعات ملا کر 10 لاکھ روپے تک بنتی ہیں جو خود ساختہ اضافے کے بعد 32 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہیں اسی طرح نیپرا ممبران کی تنخواہیں 8 سے 9 لاکھ کے درمیان ہیں جو خود ساختہ اضافے کے بعد 29 لاکھ روپے تک ہوچکی ہے ۔
مزیدپڑھیں:لاہور؛ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری

متعلقہ مضامین

  • پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا
  • چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا
  • سندھ حکومت کا ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان
  • نیپرا اتھارٹی کی من مانیاں؛ چیئرمین و ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 22 لاکھ روپے تک کا اضافہ کرلیا
  • چیئرمین نیپرا اور ممبران نے خود ہی اپنی تنخواہیں بڑھالیں، ذرائع
  • گوادر، 4 روزہ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
  • انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر برقرار
  • صفحہ محنت، مسلسل اشاعت کا 34واں سال
  • کرپشن کرنے والے ایس ایچ اوز نوکری سے فارغ
  • الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں