اے این پی کو جلسے کیلیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اے این پی جلائو گھیرائو کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اسے جلسے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ اے این پی جمہوری جماعت ہے، کبھی جلائو گھیرائو کی سیاست پر یقین نہیں رکھا، ان کے جلسے پرامن ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ماضی میں
بھی پرامن جلسے کئے، ہر جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، اے این پی کو جلسے کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے این پی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کراچی:جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔
اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔