لاہور (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پریس کلب لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور نائب صدر صائمہ نواز کو پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر نو منتخب نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی آزادی اور غیر جانبداری ہی انصاف کی فتح ہے، امید کرتے ہیں کہ پریس کلب کی نو
منتخب قیادت ظلم و زیادتی اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف مؤثر آواز بنے گی۔ بعد ازاں ثمینہ سعید نے پریس کلب کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں بھی شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات، مرکزی شعبہ نشرواشاعت شہناز عاصمہ ، سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور اسسٹنٹ نشرواشاعت وسطی پنجاب شازیہ محمود بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب

پڑھیں:

گلگت، اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی مرکز امامیہ آمد، امام مہدی (عج) کی ولادت کی مبارکباد

اسماعیلی وفد کے قائدین نے بلتستان کے ہونہار زاکر اہلبیت علیہ السّلام مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں خواجہ علی کاظم، سید جان علی اور خواجہ ندیم کی المناک شہادت پر غم زدہ خاندان اور پوری ملت تشیع کو تعزیت و تسلیت کا اظہار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے ایک نمائندہ وفد نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور ان کے ساتھ شریک مرکزی انجمن امامیہ کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے 15 شعبان المعظم حجت خدا امام مہدی (عج) کی ولادت و باسعادت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور پوری ملت تشیع کو ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عوام کو اس دن کی فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی دعا کی۔ اسماعیلی وفد کے قائدین نے بلتستان کے ہونہار زاکر اہلبیت علیہ السّلام مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں خواجہ علی کاظم، سید جان علی اور خواجہ ندیم کی المناک شہادت پر غم زدہ خاندان اور  پوری ملت تشیع کو تعزیت و تسلیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ان کے غم میں پوری اسماعیلی جماعت آپ کے ساتھ شریک ہے۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اسماعیلی وفد کی یہاں مرکز میں تشریف آوری اور امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دینے پر پوری ملت تشیع کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا حکومت کا کرم میں اوچت، مندوری سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنکے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • کاجول کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ سے اجے دیوگن غائب کیوں؟ صارفین کی قیاس آرائیاں
  • گلگت، اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی مرکز امامیہ آمد، امام مہدی (عج) کی ولادت کی مبارکباد
  • جی سی یو لاہور کی سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جمخانہ مقابلوں کیساتھ اختتام پذیر
  • آئی ایس پی آر انٹرن شپ شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ
  • آئی ایس پی آر انٹرنشپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ
  • آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ