اسلام آباد( نمائندہ جسارت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا خط نہیں ملا اور اگر کوئی خط ملا بھی تو پڑھوں گانہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے اور ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کے وکلا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اب تک 3 خط لکھ چکے ہیں۔ان کے مطابق عمران خان کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ کو پہلا خط 3 فروری کو لکھا گیا تھا ،دوسرا خط 8 فروری کو لکھا تھا اور تیسرا خط گزشتہ روز لکھا گیا ۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تو بانی پی ٹی آئی نے تین خط لکھے ہیں، ہوسکتا ہے بانی پی ٹی آئی چوتھا خط بھی لکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اوپن لیٹر تھا، اوپن لیٹر کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس کا جواب لاجواب آئے، اوپن لیٹر کا مطلب ہے کہ اگر بطور سابق وزیر اعظم کسی چیز میں کوئی خرابی دیکھی ہے تو اس کی نشان دہی کرسکتے ہیں،نصیحت بھی کرسکتے ہیں تاکہ اصلاح ہوسکے یہ ان کا حق ہے اور اس کو اوپن خط کہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس کا کوئی جواب آئے گا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہوسکتا ہے بانی پی ٹی آئی اب چوتھا خط بھی لکھیں، وہ کسی وقت بھی لکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنا کام کر دیا ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، یہ کام ہمارا ہے کہ وزیراعظم پر تنقید کریں اور ان سے جواب مانگیں ، ہم اپنا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ایک سابق وزیر اعظم ہیں، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، انہوں نے حکومت کی ہے، انہیں چیزوں کا ادراک ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ان کا حق ہے کہ اوپن لیٹر لکھیں، ہماری تاریخ میں بھی بہت سے اوپن لیٹر لکھے گئے، تحریک آزادی میں بھی اوپن لیٹر بھی لکھے گئے یہ اسی کا تسلسل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز  سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کا خط اوپن لیٹر ہے، کسی سے جواب کی توقع نہیں رکھتے، سینیٹر علی ظفر
  •  کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف نے صحافیوں کو حقیقت بتا دی
  • مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، آرمی چیف
  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف
  • اگر مجھے کوئی خط موصول ہوتا ہے تو میں نہ تو اسے خود پڑھوں گا، بلکہ وہ وزیراعظم کو بھیج دوں گا: آرمی چیف
  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
  • کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
  • مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • کوئی خط نہیں ملا،یہ سب چالیں ہیں،اگر ملا تو وزیر اعظم کوبھیجوا دوں گا:آرمی چیف کی غیر رسمی گفتگو