Al Qamar Online:
2025-02-13@23:31:24 GMT

اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی۔اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرکے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.

07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ جنوری میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایل این جی کی قیمت

پڑھیں:

چینی مہنگی: افغانستان کیلیے برآمدات بھی بڑھ گئیں

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔ اکتوبر 2024ء میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی اوسطاً 21 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا کا فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان
  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
  • سونا تاریخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا
  • ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت تاریخ بلند ترین سطح پر
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • چینی مہنگی: افغانستان کیلیے برآمدات بھی بڑھ گئیں