لیبیا میں پناہ گزینوں کی ایک اور اجتماعی قبر سے مزید 29 لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
BENGHAZI:
لیبیا کے سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں پناہ گزینوں کی ایک اور اجتماعی قبر سے مزید 29 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پناہ گزینوں کی برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہوگئی ہے، اس سے قبل 28 دیگر لاشیں دارالحکومت طرابلس سے 1700 کلومیٹر دور کوفران کے شمالی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ لیبیا میں دو اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخم ہیں۔
لیبیا کے غیرقانونی پناہ گزینوں سےمتعلق معاملات کے ذمہ دار محمد فادل نے کہا کہ کارروائی کے دوران مزید اجتماعی قبریں سامنے آئیں گی، اسی طرح جو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے پراسیکیوٹرز اور کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سامنے لیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ لیبیا غیرقانونی پناہ گزینوں کی گزرگاہ بن چکا ہے جہاں سے گزر کر افریقہ اور ایشیائی ممالک سے لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پناہ گزینوں کی
پڑھیں:
بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد
کراچی:پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی خالی بس سے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔
ڈپٹی کلکٹر رضا نقوی کے مطابق مسافروں کے بغیر مشکوک بس کو موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی، جس دوران بس کے فرش، چھت اور سائڈ وال کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 351اسمارٹ فونز برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والے اسمارٹ فونز کی مالیت 1کروڑ 72لاکھ 20ہزار روپے ہے۔
رضا نقوی کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمارٹ فونز اور کروڑ مالیت کی بس ضبط کرکے تحویل میں لے لی، بس ڈرائیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔