فوٹو: اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے میچ کیلئے لیب بھیج دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔

کراچی کے نوجوان مصطفیٰ کو اغوا کیا گیا یا قتل؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی  کی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔

گزشتہ دنوں پولیس نے مصطفیٰ کی تلاش میں اس گھر پر چھاپا مارا تو ملزم ارمغان نے بھاری اسلحے سے فائرنگ کردی تھی جس سے ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ، پولیس کو خفیہ کمرے میں خون کے دھبے ملے، تفتیشی ذرائع

مغوی مصطفیٰ کا موبائل فون بھی ملزم ارمغان کے گھر سے ملا، موبائل فون کا بھی فارنزک کروایا جا رہا ہے۔

گرفتاری کے بعد ملزم ارمغان سے تفتیش ہوئی تو اس نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینکنے کا انکشاف کیا مگر مصطفیٰ کی لاش نہیں مل سکی۔

 دوسری طرف ملزم اپنے ابتدائی بیان سے بھی مکر گیا ہے۔ تازہ صورتحال یہ ہے کہ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک خفیہ کمرہ ملا جس میں گولیوں کے نشانات تھے، جبکہ قالین پر گولیوں کے نشانات کے علاوہ خون کے دھبے بھی پائے گئے جس کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔

ملزم کے گھر سے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز بھی برآمد ہوئے، جس سے پتا چلا کہ وہ غیر قانونی کال سینٹر بھی چلاتا ہے۔

اس سے قبل ملزم کے گھر سے بڑی تعداد میں ممنوعہ بور کا اسلحہ اور مغوی مصطفی کا موبائل فون بھی مل چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ارمغان کے گھر مغوی مصطفی میچ کیلئے ڈی این اے کے گھر سے بھیج دیے خون کے

پڑھیں:

ڈیفنس سے 2قیمتی کتے چوری ہوگئے‘مقدمہ درج

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں بنگلے سے قیمتی 2 کتے چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری ہونے کا مقدمہ کتوں کے ٹرینرنیلسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔مقدمے میں مدعی کا مؤقف ہے کہ اس کے دوست نے کچھ دن قبل کتوں کو مانوس کیا تھا،مانوس ہونے کے بعد 4 فروری کو بہانے سے کتوں کو بنگلے سے نکالا اور رفو چکر ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ، پولیس کو خفیہ کمرے میں خون کے دھبے ملے، تفتیشی ذرائع
  • ڈیفنس اغوا کیس: جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد
  • ڈیفنس سے 2قیمتی کتے چوری ہوگئے‘مقدمہ درج
  • مغوی نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد
  • صارم کی ڈی این اے رپورٹ منفی آگئی
  • گزری سے گرفتار ملزم کا مغوی مصطفی کو 3 روز قبل قتل کرنے کا عتراف
  • نوجوان مصطفیٰ زندہ ہے یا مرگیا؟ پولیس تاحال پتہ نہ لگاسکی
  • دُلہا کی ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، ملزم پولیس کانسٹیبل کو جیل بھیج دیا گیا
  • ڈیفنس بنگلے پر پولیس چھاپے کا معاملہ، ملزم نے بڑا انکشاف کردیا