پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی قوی اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی خبریں گرم ہیں۔ 

پہلے مفتی قوی نے مشروط شادی کی پیشکش کی، پھر راکھی ساونت نے مثبت ردعمل دیا، اور اب مفتی قوی نے نکاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح 14 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ میزبان کے سوال پر انہوں نے تصدیق کی کہ یہ تاریخ راکھی ساونت نے خود دی ہے۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل اسلامی اور شرعی ہوگا، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ خود بھی اپنا لباس تبدیل کرلیں۔

اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں تو وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نے ہدایت دی ہے کہ نکاح کا فیصلہ ان کی مرضی سے ہونا چاہیے، اور کسی کو اپنے نکاحوں کی تعداد نہ بتائیں۔

راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا: "میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی 'قوی' آتا ہے، میرے لیے 'کویتا' (شاعری) لکھیے!"

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکھی ساونت مفتی قوی نے

پڑھیں:

لیپ ٹاپ اسکیم ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کئے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔.

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:میٹرک کے امتحانات کب سے شروع ہوں گےِ؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کیوں کی؟ سینیٹ میں وجہ سامنے آگئی
  • لیپ ٹاپ اسکیم ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
  • راکھی ساونت سے شادی کب ہورہی ہے؟ مفتی قوی نے تاریخ بتادی
  • مفتی قوی نے راکھی ساونت سے نکاح کرنے کی تاریخ بتادی
  • راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ
  • عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی 
  • ادکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد،بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • عریشہ رضی خان کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
  • شوہر کو دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے: صائمہ قریشی