پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے والے ہشیار، بڑا جرمانہ طے کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کاحکم
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اب گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندیمحکمہ ماحولیات کے حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ری سائیکلنگ نظام سے عاری سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: برفباری اور بارشوں میں تاخیر کیا ملک کو پانی کی قلت سے دوچار کرسکتی ہے؟
پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کار سروس سینٹرز کار واش گھر میں گاڑی دھونے پر پابندی محکمہ ماحولیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کار سروس سینٹرز کار واش گھر میں گاڑی دھونے پر پابندی محکمہ ماحولیات محکمہ ماحولیات روپے جرمانہ میں گاڑی
پڑھیں:
حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا جب کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، اس کے علاوہ ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جب کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔
حکومت کی جانب سے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار جب کہ 400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہو گئی، اعلامیے کے مطابق یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔