انڈین شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سے شہرت پانے والے بہار کے سشیل کمار کو کون نہیں جانتا؟ 2011 میں KBC 5 میں 5 کروڑ جیتنے والے پہلے کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد وہ ہر گھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دولت کی چمک دمک میں انہوں نے سب کچھ کھو دیا، نشے کی لت میں پڑ گئے، اور آخر کار دودھ بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

KBC میں جیت کے بعد سشیل کمار کو ایک نئی پہچان ملی، وہ مہینے میں تقریباً 50 ہزار روپے کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے، لیکن لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور ان کی دولت کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا۔

2020 میں سشیل کمار نے ایک فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ دھوکہ دہی، شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کی لت کی وجہ سے ان کی زندگی خراب ہو گئی۔

انہوں نے لکھا، "KBC کے بعد مجھے صحیح اور غلط لوگوں میں فرق کرنا نہیں آیا۔ میری بیوی مجھ سے لڑنے لگی، دوستوں نے پیٹھ دکھا دی، اور میں نشے میں پڑ گیا۔ یہاں تک کہ میرے مالی حالات بگڑنے لگے اور میں نے گائے پال کر دودھ بیچنا شروع کر دیا۔"

یہ خبر میڈیا میں آگ کی طرح پھیل گئی، اور یہ مشہور ہو گیا کہ سشیل کمار کروڑ پتی سے فقیر بن گئے ہیں۔ اس کے بعد انہیں تقریبات میں بلانا بھی بند کر دیا گیا، اور ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ آ گیا۔

حقیقت میں KBC میں جیتنے کے بعد ٹیکس کٹنے کے بعد انہیں صرف 3.

50 کروڑ روپے ملے تھے۔ 2023 میں سشیل کمار سرکاری اسکول میں نفسیات کے استاد منتخب ہوئے اور اب وہ نہ صرف تعلیم دے رہے ہیں بلکہ درخت لگانے کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

KBC میں سشیل کمار سے آخری سوال یہ پوچھا گیا تھا: "18 اکتوبر 1868 کو برطانیہ نے نکو بار جزائر کے حقوق خرید کر بھارت میں کس نوآبادیاتی طاقت کے اثر و رسوخ کا خاتمہ کیا؟"

آپشنز:
A. بیلجیم
B. اٹلی
C. ڈنمارک
D. فرانس

سشیل کمار نے سوچ سمجھ کر "C - ڈنمارک" کا جواب دیا، جو درست نکلا۔ ان کے ذہانت بھرے انداز کو دیکھ کر امیتابھ بچن نے انہیں "حقیقی سلم ڈاگ ملینیئر" قرار دیا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سشیل کمار کے بعد

پڑھیں:

منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل ترین وقت قرار دیا ہے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران منشا پاشا نے اپنی زندگی کے چیلنجنگ لمحات پر بات کی اور پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی اور کالج کے دوران زندگی کے وہ ادوار تھے جب انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے سمجھا کہ یہی مشکلات انسان کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں منشا پاشا نے 2014-2015 کو اپنے لیے انتہائی مشکل وقت قرار دیا اس دوران وہ کام میں مصروف تھیں شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں اور ساتھ ہی ان کے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے ان کی زندگی کا ہر چیز بکھر رہی ہو یاد رہے کہ منشا پاشا نے 2013 میں اسد فاروقی سے شادی کی تھی جو 2018 میں ختم ہوگئی اس کے بعد وہ معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں حیدرآباد میں پیدا ہونے والی اور کراچی میں پرورش پانے والی منشا پاشا نے ڈرامہ 'ہمسفر' میں معاون کردار کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں 'زندگی گلزار ہے'، 'شہر ذات'، 'محبت صبح کا ستارہ ہے' اور 'سراب' جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص نے زہر کیوں کھا لیا؟
  • رشبھ پنت کی جان بچانے والے لڑکے نے گرل فرینڈ ہمراہ زہر کھالیاا
  • دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے “چیمپئینز ٹرافی” جیتنے کی پیشگوئی کردی
  • دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی
  • نوابشاہ،محکمہ فوڈ کا غیر معیاری ہوٹلوں ،دودھ ڈیریوں پر چھاپے
  • مشینوں کے غلام لوگ زندگی کا راستہ بھٹکنے لگے
  • اندھی گولی کا شکار چھت پر کھیلتا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں
  • منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دے دیا
  • دین اسلام اور ا من و سلامتی