ہانگ کانگ: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپیئن شپ ہانگ کانگ میں جاری ہے اور پاکستان نے پول ڈی میں اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو باآسانی شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا مقابلہ سیڈ 5 جاپان سے ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ کوریا کا سیڈ 9 سنگاپور، سیڈ 2 ملائیشیا کا سیڈ 7 کویت اور میزبان سیڈ 3 ہانگ کانگ کا سیڈ 4 بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان جونیئر ٹیم انس علی شاہ، عبداللہ نواز، نعمان خان اور سخی اللہ ترین پر مشتمل ہے، سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل ٹیم کے کوچ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کامیابی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین

یاسر حسین نے یوٹیوبرز  رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کھل کر تعریف کر دی۔معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران یوٹیوبرز  سے متعلق بحث پر کھل کر بات کی اور ڈکی بھائی اور رجب بٹ کو سراہا۔یاسر حسین اس وقت ایک تھیٹر پلے کا حصہ ہیں جس کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں وہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔ یاسر حسین نے یوٹیوبرز اور شوبز حلقوں میں جاری بحث سے متعلق ایک متوازن اور باعزت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نظریہ بہت واضح ہے، جس کو بھی عزت ملی ہے وہ اللہ تعالی کے کرم سے ملی ہے اور میں ہر اس شخص کی عزت کرتا ہوں جس نے اپنی فیلڈ میں محنت کی ہو۔انہوں نے خاص طور پر ڈکی بھائی اور رجب بٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد اپنی جگہ محنت سے پہنچے ہیں اور ان کی کامیابی کسی کے سہارے یا سفارش سے نہیں بلکہ ان کی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی متوازن رائے کو مثبت قرار دیا اور کہا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی ایسے ہی مثبت رویے اپنانے چاہئیں۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یوٹیوبرز کی شہرت اور ان کے کام کی اہمیت پر شوبز حلقوں میں خاصی بحث چھڑی ہوئی ہے، ایک جانب ڈکی بھائی (سعد الرحمن)نے معروف اداکارہ بشری انصاری کی تنقید پر کھل کر جواب دیا اور یوٹیوبرز کی محنت کو تسلیم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ دوسری جانب رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفی کی اس بات پر سخت تنقید کی کہ وی لاگرز اپنی فیملیز کو بیچتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور کی تین بہنوں نے آسٹریلین  جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی
  • یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کامیابی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین
  • علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں
  • میر پور خاص: جیل کوارٹر میں قتل ہوئی لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
  • مسلسل تین فائنل ہارنے کے بعد اس بار ملتان سلطانز کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اسامہ میر نے بتادیا
  • دھونی ایوارڈ ملنے پر بھی پریشان، کون سا کارنامہ سرانجام دیا؟
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا
  • سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
  • پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے