کوئٹہ، شب برات کی مناسبت پر گلی گلی چراغاں، محافل جشن و اعمال منعقد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے اپنے گھروں اور محلوں کو چراغاں کرتے ہوئے شب برات کا استقبال کیا۔ اسکے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں اور سڑکوں کو بھی چراغ سے سجایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت امام زمانہ (عج) اور شب برات کی مناسبت پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو چراغاں کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں محفل جشن اور اعمال کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے اپنے گھروں اور محلوں کو چراغاں کرتے ہوئے شب برات کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں اور سڑکوں کو بھی چراغ سے سجایا گیا ہے۔ عوام نے شب برات کے موقع پر نذر و نیاز اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ جبکہ مختلف مساجد میں اعمال نیمہ شعبان اور شب برات کی مناسبت سے محفل جشن کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
مقررین نے کہا کہ جی بی کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے عوام کے ہیں ہم کسی کو ان پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جاری انسانیت کشی و نسل کشی کے خلاف تحریک بیداری امت مصطفی بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد تا یادگار شہداء اسکردو احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر شرکاء سے ممبر مشاورتی کونسل انجمن امامیہ بلتستان شیخ ذوالفقار علی انصاری اور تحریک بیداری کے شیخ منظور حسین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قرآنی آیات کی رو سے یہود ونصاری تمہارے کبھی بھی دوست نہیں ہو سکتے اور یقینا 56 اسلامی ممالک اس آیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوستی قائم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ایک یا دو ملک ایسے ہیں ان آیات پر عمل پیرا ہیں اور یہود و نصارٰی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کو 75 سالوں سے جی بی کو نہ آئینی حقوق دینے کی توفیق ہوئی نہ متنازعہ علاقے کے حقوق دینے کی توفیق ہوئی۔ لیکن یہاں کے معدنیات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں تو ہم اس اجتماع کے توسط سے بتانا چاہتے ہیں کہ جی بی کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے عوام کے ہیں ہم کسی کو ان پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔