Daily Ausaf:
2025-04-15@06:48:42 GMT

امریکا جانے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

امریکا کیلئے پاکستان سے پروازوں کی بحالی جلد متوقع ہے، امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو متعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلئیرنس کےلئے مارچ میں آمد متوقع ہے، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کردی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی۔پروازوں کی حتمی کلیئرنس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیار کرلی ہیں، پابندی کے خاتمے پر نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی۔

امریکا کیلئے پرواز کی بحالی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کی کلیئرنس کے بعد امریکا کیلئے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔ماضی میں قومی ایئرلائن امریکا کےلئے پروازیں مانچسٹر کے راستے آپریٹ کرتی تھی، پابندی کے خاتمے پر 2 سال بعد امریکا کےلئے پی آئی اے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

مفت پلاٹ سکیم ،عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پروازوں کی امریکا کی

پڑھیں:

(ن) لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم

یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت سمیت بین الاقوامی برادری خاموش ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں اور امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، انہوں نے نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ امریکی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان، 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے، عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فسلطین میں بچوں اور خواتین کا قتل کر رہا ہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے، عالمی برادری کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔

مرکزی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماؤں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔ حافظ نعیم ے کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا، لیاقت علی خان نے کہا کہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں ہے، اہل پاکستان کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول بل منظور ہو گیا
  • (ن) لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہورہیں، برادر ملک لگام ڈالے: وزیراعظم
  • پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • ’ٹیرف وار‘ کے چلتے ٹرمپ نے چینی الیکٹرونک کمپنیوں کو بڑا ریلیف دیدیا
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات