عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔ مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ کابینہ میں شامل ارکان کو پارٹی عہدوں سے استعفی لیا جائے گا۔

عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان نے انکشاف کیا کہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھے وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی نے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

حیران کن انکشاف؛ مریم نفیس کے شوہر بشریٰ انصاری کے داماد نکلے

اداکارہ مریم نفیس ان دنوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش اور بے بی ہمپ کے ساتھ فوٹوشوٹ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ لیکن اب ان کے شوہر امان احمد کے ماضی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے متعلق یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے داماد بھی رہ چکے ہیں۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مریم نفیس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کےلیے امریکا کے سفر کے دوران اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچے کےلیے امریکی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد پہلے ہی امریکی شہری ہیں۔

لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مزید انکشاف کیا کہ امان احمد مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری کے سابق داماد اور ان کی بیٹی میرا انصاری کے سابق شوہر بھی رہ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق میرا انصاری سے امان احمد کی شادی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوئی تھی، اور اس رشتے سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی، اور نومبر 2020 میں میرا انصاری نے نیویارک میں دوبارہ شادی کرلی۔

بشریٰ انصاری اکثر اپنی بیٹیوں کی پہلی شادیوں کے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ تاہم، وہ یہ بھی بتا چکی ہیں کہ میرا انصاری کے دوسرے شوہر بہت معاون اور عزت دار ہیں۔

یاد رہے کہ امان احمد نے میرا انصاری سے علیحدگی کے بعد سال 2022 میں اداکارہ مریم نفیس سے شادی کی۔ اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی اب عمران خان کےساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی، مشال یوسفزئی
  • کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ
  • بشریٰ بی بی ،عمران خان کےساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی
  • بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی، مشال یوسفزئی
  • وقت آنے پر سب کچھ بتاں گی، مشال یوسفزئی نے بشری بی بی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟
  • مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کہتی ہیں اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، عمران کیساتھ ہی نکلوں گی: مشال یوسفزئی
  • وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی، مشعال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟
  • حیران کن انکشاف؛ مریم نفیس کے شوہر بشریٰ انصاری کے داماد نکلے