فوٹو فائل

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خارجی مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دوران ایک خوارج مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے دوران

پڑھیں:

کرک سی ٹی ڈی اور پویس کا مشترکہ آپریشن ، مقامی کمانڈر سمیت 5دہشتگردہلاک

ڈی آئی خان ‘کرک(این این آئی) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ۔پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5 کامیاب کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب کاروائیوں پر صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا
  • خیبر پختونخوا:سکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، 13خوارج ہلاک
  • نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کرلیا
  • کرک سی ٹی ڈی اور پویس کا مشترکہ آپریشن ، مقامی کمانڈر سمیت 5دہشتگردہلاک