پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے بانی کا خط  اوپن لیٹر ہے، اس کا مقصد یہ نہیں ہوتا آپ کسی سے جواب کی توقع رکھ رہے ہیں۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے طور پر یہ آپ کا حق ہے کہ جو خرابی دیکھیں نشاندہی کریں، آپ نشاندہی کرتے ہیں اور نصیحت کرتے ہیں، اوپن لیٹر دنیا بھر میں لکھے جاتے ہیں۔

سینیٹر علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کو خط کیوں نہیں لکھتے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھنا ہمارا اور پارلیمنٹ کا کام ہے۔

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، جنرل عاصم منیر

واضح رہے کہ ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا ہے۔

جس پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینیٹر علی ظفر ا رمی چیف نے کہا

پڑھیں:

صدر مملکت روبصحت ہو گئے، ہسپتال سے چھٹی مل گئی

سٹی42:  کراچی سے یہ بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری روبصحت ہو گئے ہیں۔ انہیں آج ہی ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔

صدر آصٖ علی زرداری کے ذاتئی معالج  ڈاکٹر عاصم حسین نے اس ؟خبر کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کرورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

 ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔

 صدر مملکت کووڈ 19 کا ویرئینٹ لگ جانے کے باعث علیل ہو گئے تھے۔ وہ  10 دن سے زائد  عرصہ نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔

 صدر آصف علی زرداری کو عید الفطر کی رات نوابشاہ س میں ان کی رہائش گاہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں،وفاقی وزیرِ خزانہ
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں: سلمان اکرم
  • آپکی کپتانی کافی سیکھ لیا کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • صدر آصف زرداری کے علاج میں پیشرفت
  • صدر مملکت روبصحت ہو گئے، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  •  سندھ کے وزیر اطلاعات کو ایوان صدر کی بڑی میٹنگ کے منٹس سے بے خبر نہیں ہونا چاہیے ،ناصربٹ
  • سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کردی