اسد الدین اویسی نے کہا کہ جن لوگوں کا بل سے کوئی تعلق نہیں تھا انہیں اس بل پر بحث کیلئے بلایا گیا تھا، مودی حکومت مسلمانوں سے مسجد، قبرستان اور درگاہ چھیننے کیلئے یہ بل لائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف بل پر جے پی سی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ کے درمیان پیش کی گئی۔ کانگریس نے اسے غیر آئینی بتایا اور سماجوادی پارٹی نے اس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ جگدمبیکا پال کی سربراہی میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی رپورٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ وقف بل مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لئے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی ہے، حکومت مسلمانوں کو ان کی عبادت سے دور کرنے کے لئے یہ بل لا رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ حکومت مسلمانوں کو ان کی عبادت سے دور کرنے کے لئے یہ بل لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا بل سے کوئی تعلق نہیں تھا انہیں اس بل پر بحث کے لئے بلایا گیا تھا، حکومت مسلمانوں سے مسجد، قبرستان اور درگاہ چھیننے کے لئے یہ بل لائی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے جے پی سی کی اس رپورٹ پر مودی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ عمران مسعود نے رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا "اگر آپ پسماندہ مسلمانوں کی بات کریں تو 99 فیصد مسلمان پسماندہ ہیں، مسلمان ہی تو غریب ہیں"۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے کہا "حکومت وقف املاک پر قبضہ کرنے کے لئے قانون بنا رہی ہے نہ کہ اسے بچانے کے لئے، 2013ء میں یو پی اے کے دور حکومت میں بنائے گئے قوانین وقف کے تحفظ کے لئے تھے، مودی حکومت نے اس پر کچھ نہیں کیا، اب وہ پورے قانون کو بدل رہے ہیں، حکومت تمام وقف املاک کو تباہ کرنا چاہتی ہے"۔ وقف بل پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی صرف ووٹ چاہتی ہے، پہلے انہوں نے یہ دفعہ 370 کے نام پر کیا، پھر مندر مسجد تنازعہ اور اب وہ وقف بل لے کر آئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی نے حکومت مسلمانوں مسلمانوں کو کرنے کے لئے مودی حکومت نے کہا کہ لئے یہ بل

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری کی بجائے 18 فروری کو ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد پائیدار منصفانہ امن صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ممکن ہے: وزیر اعظم وزیراعظم شہباز شریف سے امارات کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کھلے انداز میں مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کی ہے، صدر آزاد کشمیر
  • اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا
  • ’جس نے اضافی تنخواہ نہیں لینی لکھ کر دے‘، تنخواہ بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟
  • قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی راہ ہموار، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور
  • قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور
  • قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور
  • قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل مںظور
  • بانی پی ٹی آئی خط نہیں بھیجتے یہ ایک پراپیگنڈہ ٹول ہے: رانا ثنا اللہ