Islam Times:
2025-02-13@20:07:31 GMT

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے، جن کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 7 فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر لاکھ ڈالر کی

پڑھیں:

بلوچستان میں بڑی کارروائی، 90 کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل(بلوچستان) میں ایک بڑی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔

انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر اوتھل  (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کی گئی کارروائی کے دوران  ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، اس حوالے سے خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل  ہونا تھی۔ 

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بنتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام  کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • بیرونی ادائیگیوں کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے سیال ذخائر کتنے رہ گئے؟
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی
  • بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی
  • ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی آئی ؟
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر تگڑا
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
  • بلوچستان میں بڑی کارروائی، 90 کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 780 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا