خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے ۔
وزیرِ اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرِ ستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں میں مجموعی طور پر 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانے پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی
دبئی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی کامیابیوں کو اجاگر کیا، خاص طور پر ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور نجی شعبے کی ترقی کی جانب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور طویل مدتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے اقتصادی استحکام کے حصول میں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور ذاتی عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت افراط زر میں کمی کے ساتھ ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔