راولپنڈی:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں پانچ مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کی شب خیبرپختونخوا میں انٹیلیجنس بنیاد پر پانچ مختلف کارروائیاں کیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شاہ گل نامی دہشت گرد سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں دو کارروائیوں کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے اس کے علاوہ لکی مروت میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں خارجی کو رہنے نہیں دیا جائے گا اور اس کا خاتمہ کیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کرلیا

سہ ملکی سیریز کے اہم معرکے میں سیکیورٹی فورسز نے نیشنل اسٹیڈیم سے جعلی صحافی گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں ایک شخص نے جعلی آئی سی سی اور پریس کارڈ کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسکی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم مزمل شیخ قریشی کے پاس سے کیمرا مین اور آئی سی سی کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا

کمانڈوز نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5 کامیاب کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا
  • خیبر پختونخوا:سکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، 13خوارج ہلاک
  • نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کرلیا
  • افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک