سیاسی بیانات دینے والے جج کو بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے، رہنما ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جج کی جانب سے پارلیمان کولیپس کرنے سے متعلق ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا، اگر کوئی جج ایسے بیانات دیتا ہے تو اسے بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے۔
رہنما ن لیگ بلال اظہر کیانی نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو یہ پہلی چٹھی نہیں ہے، پہلے بھی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے خط لکھا گیا تھا جبکہ الیکشن کے قریب بھی بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو ایک اور خط لکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بار بار ایسے خطوط لکھ کر ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی علم ہے کہ یہ سستی شہرت کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی سستی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنا شوق پورا کر لے، میرے نزدیک ایسے ڈوزئیر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد سب اسٹیک ہولڈر سے مل رہا ہے ،اس میں کوئی ہرج نہیں ہے، چیف جسٹس نے حامی بھری تو آئی ایم ایف وفد سے میٹنگ ہوئی، آئی ایم ایف وفد ملاقاتوں سے مذاکراتی بینچ مارک جیسی چیز طے نہیں ہو گی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط کے معاملے پر میڈیا میں آ رمی چیف کا بیان بھی سامنے آیا ، بانی پی ٹی آئی کو چٹھیاں لکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ چٹھیاں لکھتے رہیں، پی ٹی آئی نے سارے حربے استعمال کر لیے ہیں۔
رہنما ن لیگ بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک جج کے پارلیمان کولیپس کرنے سے متعلق ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا ۔ پارلیمان سپرمیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیکر صاحب نے درست بات کی ، میرے خیال میں پارلیمان سے متعلق ججز کے ایسے ریمارکس نہیں آنے چاہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ کوئی ایسی بات آتی ہے تو پھر بھی ایسے ہی جواب دیا جانا چاہیے، اگر کوئی جج ایسے بیانات دیتا ہے تو اسے بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ججز کو ایک دوسرے کو یوں خطوط نہیں لکھنے چاہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف اظہر کیانی پی ٹی آئی کہنا تھا کہا کہ
پڑھیں:
چور ڈاکو کہنے کا سبق دینے والے خیر خواہ نہیں ہو سکتے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز- ’جیو نیوز‘ گریبوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے کا سبق دیتے ہیں وہ کسی کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
لاہور میں جشن اسٹیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کسی نے بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم پکڑانے کی کوشش کی تھی، طلبہ وعدہ کریں ملک کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کے لیے ایندھن مت بننا، کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خراب نہ کرنا، کسی کے بہکاوے میں مت آنا۔
انہوں نے کہا کچھ روز قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، ان کا کام ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔
مریم نواز کا طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ بچوں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ میں بہت صلاحیت ہے، تھوڑی سی توجہ سے آپ پوری دنیا فتح کر سکتے ہیں، سرکاری اسکولوں کا معیارِ تعلیم نجی اسکولوں سے بہت پیچھے ہے، سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تھوڑی سی توجہ مثبت اثرات پیدا کرتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وعدہ کیا کہ ہر روز بچوں کے لیے کام کروں گی، پورے دل سے کوشش کروں گی کہ بچوں کے خواب پورے ہوں، جتنے بھی وسائل ہیں تمام آپ پر نچھاور کروں، مجھ سےجو ہو سکے گا میں کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ تنقید جو آپ کو بری لگتی ہے وہ آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، میرے ساتھ بچوں کا پیار بعض لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا، بچے مجھ سے جب محبت کا اظہار کرتے ہیں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ سب پہلے سے ترتیب دیا ہوا ہے، 4 سال میں بچوں کو اسکالر شپس کیوں نہیں ملیں؟ اسکالر شپس کا حق پہلے ملا ہوتا تو آپ کہاں پہنچ چکے ہوتے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا کے بچے مجھ سے کہتے ہیں کہ انہیں بھی اسکالر شپس دی جائیں، بچے مجھے روز درخواستیں دیتے ہیں کہ ہمیں بھی لیپ ٹاپس دیں، میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ ترقی کرے، اپنی اپنی فیلڈ میں اپنا نام بنائے۔