Daily Sub News:
2025-02-13@20:19:25 GMT

پی ٹی آئی میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پی ٹی آئی میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے

پی ٹی آئی میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں، وکلا گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہوا۔

وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی، بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین، چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کے لیے فنڈز نہیں دیے۔دوسری جانب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی امین سے نہ فنڈز مانگے نہ ہی آپس میں لڑائی ہے، علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیا اور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد اگے بڑھ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے علی امین، جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلالیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیکریٹریٹ حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور صوبائی قیادت کو بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد ماضی میں زمان پارک آیا تھا، پارٹی قیادت یاد دہانی کےلیے پریس کانفرنس کرے۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کو تبدیلی کی ہدایات کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سےکراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ اختلافات میں آمنے سامنے گئے
  • پی ٹی آئی میں وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے
  • عمران خان نے علی امین اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیا
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین، جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلالیا
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں، جنید اکبر
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں‘ جنید اکبر
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں: جنید اکبر
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں: جنید اکبر
  • پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا