ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردی گئیں، مزکورہ کمیٹیوں کی 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے کے نتیجے میں ختم کیا گیا ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے 3 قائمہ کمیٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات اور سیفران کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں ختم کردیں گئی ہیں۔
مذکورہ کمیٹیوں کو 3 وزارتوں کو دیگر وزراتوں میں ضم کرنے کے نتیجہ میں ختم کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹیاں ختم سینیٹ کی قائمہ
پڑھیں:
کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی۔
صادق خان نے بتایا پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے، مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جن سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: قائمہ کمیٹی اجلاس، ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور
صادق خان نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی پی پی) کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کاروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
عرفان صدیقی نے بتایا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفتر خارجہ کام کر رہا ہے ان کی میتین لانے پر کام ہورہا ہے، دفتر خارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے ایران سے اعلی سطح رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افعانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں