پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے پر جرمانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور: پنجاب حکومت نے گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کر تے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہےکہ گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کو بھی فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز مالکان پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگاوالیں ، مقررکردہ دنوں میں سسٹم نہ لگانے پر سروس اسٹیشنوں کے مالکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشت ہفتے لاہور ہائیکورٹ نےاسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا
نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے منتخب دفاتر کے ذریعے فراہم کی جانے والی شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، نادرا نے 3 سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔اس اقدام میں پوسٹ آفس پر جاکر شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس تبدیل کرانے اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کروانے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔
نادرا نے 10 سالہ معاہدے کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کے پوسٹ آفسز میں مخصوص کانٹرز قائم کیے تھے۔ عہدیداروں نے پروگرام کی محدود رسائی کی وجہ ناکافی عوامی بیداری کو قرار دیا۔نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریبا 83 کاونٹرز متاثر ہوئے ہیں۔