سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی جو سفر سے کم از کم 4 ہفتے قبل لگوانا لازمی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیو ویکسینیشن 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے، عمرہ ویزہ، سیاحتی ویزہ پر یا اقامہ پر جانے والے مسافروں کیلیے بھی ویکسین لازمی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کرنے والوں کیلیے ویکسین لازمی نہیں۔
ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر سرکاری یا نجی اسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے جبکہ بغیر سرٹیفکیٹ کے سعودی عرب کی جانب سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔10 فروری 2025 کو سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والے مسافر روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو کی ویکسین لگوائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ عمرہ زائرین پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں، سعودی عرب کیلیے روانہ ہونے سے ایک مہینے قبل ویکسین لی جائے۔خیال رہے کہ پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ان کو آف لوڈ کیا گیا۔
سات برس بعد مہوش حیات کی ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ انٹری ، ٹریلر نے دھوم مچادی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جانے والے مسافروں
پڑھیں:
16 ممالک جانیوالے 47 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ
کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹوکراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے سی وزٹ ویزے کے 1، ترکی میں فیسٹیول نمائش کے لیے ویزے پر جانے والے شخص کو ایونٹ سے تعلق نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ سعودیہ کے 19 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہے۔
سعودی عرب میں ورک ویزے پر جانے والے 2 افراد کو بلیک لسٹ ہونے پر پرواز سے روک دیا گیا، مالدیپ اور لائبیریا کے آن آرائیول ویزے کے 2 مسافروں کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا میں رہائشی پرمٹ پر 1 مسافر کو آئی ڈی کے بغیر سفر کرنے پر اُتارا گیا، قطر میں ورک ویزے کے 1 اور ویزا آن آرائیول کے 3، عمان میں فیملی وزٹ کے 2، گیانا میں ملازمت کے ویزے پر 2، گھانا میں ٹورسٹ ویزے پر 2، تنزانیہ اور ملاوی میں ٹورسٹ ویزے پر 2، ملاوی کے ورک پرمٹ پر 2، تھائی لینڈ میں ٹورسٹ ویزے پر 3، ملائشیا اور انڈونیشیا میں ٹورسٹ ویزے پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔