اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خط قوم اور مقتدرحلقوں کو لکھے جا رہے ہیں، خط لکھے بھی جا رہے ہیں، اور پہنچ بھی رہے ہیں۔ 16سیٹوں والی حکومت بے ساکھیوں پرکھڑی ہے۔
نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خط میں قوم کی آوازاٹھائی جارہی ہے جو پہنچ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کی آوازبننا اپنا فرض سمجھتے ہیں، بانی کا پیغام مقتدرحلقوں کوپہنچ رہا ہے، 16سیٹوں والی حکومت بے ساکھیوں پرکھڑی ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ لوگوں کو پارٹی سے نکالنا بانی کا فیصلہ ہے، کوئی جماعت اپنے اندربدنظمی برداشت نہیں کرسکتی، کسی کو بھی پارٹی بیانیہ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، اگر کوئی بہت بڑا لیڈر ہے تو وہ اپنی جماعت بنالے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے شیرافضل کو کسی کے کہنے پرنہیں نکالا، کسی کی کوئی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی، سیاست ہلڑبازی کا میدان نہیں، تہذیب سے جو چلے گا اس کو لےکرچلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، علی امین کواپنا دفاع کرنے کاحق حاصل ہے، بدتمیزی ناقابل قبول ہے، مقالمہ کا حق سب کو ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط اور ڈوزیئر کیوں نہ دیں؟ ہم دنیا کویہ نہیں کہیں گے کہ سب اچھا ہے، ہم بنیادی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرتے رہیں گے، جھوٹ کی بنیادی پرمعاہدے نہیں ہونا چاہئیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فسطائیت کے خلاف سڑک پرنکلتے ہیں توگرفتارہوجاتے ہیں، ہم جبراورفسطائیت دنیا کو بتائیں گے، دنیا کو خط لکھیں گےاورحقیقت بتائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کل متوقع ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "کل عمران خان صاحب سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے۔"

سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بہنیں علیمہ خانم، نورین خانم، عظمیٰ خانم اور قاسم زمان خان شامل ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات انشاءاللہ کل ہوگی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب عمران خان متعدد مقدمات میں زیر حراست ہیں اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ