اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی" نے کہا کہ اگر امریکہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور مقدس مقامات سے جبری طور پر بے دخل کرتا ہے تو یمن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا اور خدا کی راہ میں جہاد کرے گا۔ انہوں نے اپنی آج کی تقریر میں علاقائی صورت حال اور غزہ سے فلسطینیوں کی اپنے ہمسایہ ممالک میں جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے پر اظہار خیال کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ ہم اپنے ڈرونز، میزائلز، بحری آپریشنز سمیت دیگر عسکری ہتھیاروں کے ساتھ اس منصوبے کو خاک میں ملا دیں گے۔ امریکہ و صیہونیوں کے غیرمنصفانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ منصوبوں کی عملداری پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
  انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ ہم اپنی عسکری طاقت اور خدا کی راہ میں جہاد کے ذریعے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کریں گے۔ غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کے حوالے سے سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صیہونی رژیم جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد سے گریز کر رہی ہے۔ حالانکہ نیتن یاہو وہی مجرم ہے جس نے پہلے مرحلے میں توسیع کے لئے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم نتین یاہو دوسرے مرحلے میں فلسطینیوں سے وہی کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ پہلے مرحلے میں نہیں لے سکا۔ انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ نتین یاہو یہ چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کو خالی ہاتھ لوٹاتے ہوئے باقی صیہونی قیدی بھی آزاد کرنے پر مجبور کرے اور خود کسی وعدے پر عمل نہ کرے۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے فلسطینی مقاومت کو اسنیچر کے روز تک قیدیوں کی آزادی کی ڈیڈ لائن دی اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں غزہ کو جہنم بنانے کی دھمکی دی جس پر سیدِ الحوثی نے کہا کہ جہنم ظالموں، متکبروں، مجرموں اور ٹرامپ جیسے افراد کے لئے ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرامپ کو کافر، مجرم اور مسخرہ قرار دیا۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے شدہ اور مع٘ین قواعد پر مبنی ہے جس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کیے بغیر دشمنوں کو رہا کریں۔ اگر امریکی و صیہونی اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں تو  اس کا مطلب یہ ہے کہ خطہ ایک بڑے بحران سے دوچار ہو گا۔ یمن میں انقلاب کے روح رواں نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ و اسرائیل اسنیچر کے روز یا اس سے قبل ڈونلڈ ٹرامپ کی دھمکیوں کے نتیجے میں کوئی غلطی کرتے ہیں تو یمن بلا فاصلہ جنگ میں کود پڑے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عبدالمالک ڈونلڈ ٹرامپ انصار الله منصوبے کو نے کہا کہ انہوں نے کریں گے

پڑھیں:

چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد

چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے سے قبل چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این، ملائیشین چائنا ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور یو ٹی اے آر عبدالرحمن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر 11 اپریل کو کوالالمپور میں “آئیڈیاز کی طاقت – چین اور آسیان” کے موضوع پر ایک خصوصی مکالمہ منعقد کیا۔

اس دوران مہمانوں نے اپنی تقاریر میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ قربت، سچائی، فائدے اور شمولیت کے تصور اور ” چین-آسیان ہم نصیب معاشرے” کی تعمیر کی ترویج پر سیر حاصل گفتگو کی۔

شرکاء نے صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے حوالے سے بھرپور توقعات ظاہر کیں ، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دورے سے چین اور آسیان ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا ، چین اور آسیان کے مابین سبز ٹیکنالوجی اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں مزید تعاون کو فروغ ملے گا ، اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو مزید متحد ہونے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
  • افغانستان فی الفور دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، وزیراعظم
  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سماعت کیلئے مقرر
  • استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد
  • ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ،ایٹمی پروگرام پر بات چیت متوقع
  • مشرق وسطیٰ میں نیا تنازعہ روکنے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔
  • پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا غزہ پر خصوصی انٹرویو
  • امریکہ کیجانب سے یمن پر حملوں کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، انصار الله
  • گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ ہے، طاہر اشرفی