کسٹمز حکام کی کاوشوں کی بدولت بندرگاہوں سے گھی اور تیل کی کلیئرنس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ قلت کا خدشہ ختم ہوگیا ہے لہٰذا رمضان المبارک میں گھی و خوردنی تیل کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ممبران کو بتایا کہ اس بحران کو حل کرانے چیف کلکٹر کسٹم جمیل ناصر، کلکٹر پورٹ قاسم نیر شفیق سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی ذاتی نوعیت کی کوششیں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی کمی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں۔ رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی ممکنہ قلت کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ختم ہوگیا۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کسٹم حکام نے پورٹ پر خوردنی تیل کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا ہے، پورٹ پر کلیئرنس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے باعث وافر مقدار میں گھی و خوردنی تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔

انہوں نے وزارت میری ٹائم افیئرز اور پورٹ قاسم اتھارٹی سے اپیل کی کہ شپمنٹس کی ڈیمریجز کا مسئلہ ابھی تک زیر التوا ہے، پورٹ پر جگہ نہ ہونے کے باعث ممبران کو ڈیمریج جرمانوں کا اب بھی سامنا ہے۔ ان ڈیمریج چارجز اور جرمانوں سے ممبران کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔شیخ عمر ریحان نے پورٹ حکام سے اپیل کی کہ خوردنی تیل کی شپمنٹس پر ڈیمریجز اور دیگر جرمانے ختم کیے جائیں۔چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ ملک میں خوردنی تیل اور گھی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے جس سے آنے والے دنوں میں کسی قسم کی قلت کا کوئی امکان نہیں۔

اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے،عالیہ حمزہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خوردنی تیل گھی اور تیل کی

پڑھیں:

امتحانات سے متعلق طالبعلموں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں کسی امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے میچ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا سینیٹر عامرولی الدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی نئےایکٹ کے تحت ایم ڈی کیٹ امتحان کا اسٹرکچر تبدیل کر رہا ہے نئے اسٹرکچر کے تحت کسی امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے میچ نہیں کرے گا۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق 22 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ امتحان اندرون سندھ سے لیک ہوا، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے کچھ ڈاکٹرز پیپر لیک کرنے میں ملوث تھے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں نیشنل لیول پر ایک سلیبس لیا جا رہا ہے اب ڈومیسائل ہولڈر امیدوار اپنے صوبے میں ہی امتحان دےگا، میڈیکل کالجزکی طرف سےمرضی کی فیس وصول کرنےکی شکایات ہیں پی ایم ڈی سی میزانیہ بنا رہا ہے، نائب وزیراعظم آفس سےحتمی ہدایات کا انتظار ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹرعامرولی الدین نے کہا کہ آئندہ شکایات سامنے آئیں توپی ایم ڈی سی ذمہ دارہو گا۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن اور شکایات کے ازالے سے متعلق رپورٹ کمیٹی میں پیش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کمیٹی کا اجلاس، مختلف امور سے متعلق فیصلے
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل گھی اور تیل سے متعلق بڑا مسئلہ حل
  • گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
  • رمضان المبارک میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟
  • رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟
  • رمضان المبارک سے قبل گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگے ہو گئے
  • سندھ: رمضان المبارک میں اسکولوں کے لیے تدریسی اوقات کار جاری
  • حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا
  • امتحانات سے متعلق طالبعلموں کیلئے بڑی خبر آ گئی